کم وولٹیج کی وجہ سے الیکٹرونکس کی گھریلو ا شیاء جلنا شروع

 کم وولٹیج کی وجہ سے الیکٹرونکس  کی گھریلو ا شیاء جلنا شروع

بھلوال اور گردونواح میں کم وولٹیج کی وجہ سے الیکٹرونکس کی گھریلو اشیاء جلنا شروع ہو گئی

بھلوال(نمائندہ دنیا )شدید گرمی کے موسم میں بغیر بتائے بجلی کی بندش کیخلاف عوام بھڑکنے لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مرمت کی آڑ میں بجلی بند کرکے لوگوں کو یہ کہا جاتا ہے کہ بجلی کی مرمت سے بجلی کی فراہمی میں آسانی ہوگی مگر4.4گھنٹے بجلی کی بندش فیسکو کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ اس سلسلہ میں جب سرکاری نمبر پر کال کرکے بجلی کی بندش کے حوالے سے معلوم کی جائے تو کوئی جواب نہیں دیتا نہ ہی فون اٹھایا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں