نوعمر ،اناڑی ڈرائیور،موٹر سائیکل رکشے مسافروں کیلئے موت کا سامان بن گئے
انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث موٹر سائیکل رکشے مسافروں کیلئے موت کا سامان بن گئے
فا روقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا ) نوعمر اور اناڑی رکشہ ڈرائیوروں کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے حادثات روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں ،فاروقہ،بارن،وجھوکہ،سجوکہ،کوٹ موسی خان سمیت دیگر چھوٹے بڑے دیہاتوں اور قصبات میں سینکڑوں موٹر سائیکل رکشے دن رات سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ درجنوں موٹر سائیکل رکشے طلباء و طالبات کو گھروں سے سکول لانے پر مختص ہیں ۔