کارگل کے ہیرو کرنل محمد حنیف کا 22 واں یوم شہادت

کارگل کے ہیرو کرنل محمد حنیف کا 22 واں یوم شہادت

شہید پائلٹ نے جنگ میں کارنامے انجام دئیے ،ہارون الرشید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کرنل محمد حنیف کے 22 ویں یوم شہادت پر کہا ہے کہ کارگل کے شہداء کو فراموش کرنا قومی غفلت ہے ۔ شہداء وطن ہماری عظمت کا مینار ہیں۔ اُن کی قربانیوں سے ہم آج بھی بھارت کی دھمکیوں کا جواب دے رہے ہیں ،کرنل محمد حنیف شہید نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان وطنِ عزیز پر نچھاور کر دی ،وہ پاکستان ادب اکادمی کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، محمد طارق طیب، محمد زین، ابرار احمد، احمد آفتاب، عثمان ادریس اور دیگر طلبا ء وطالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر تبسم نے کہا کہ شہادت مسلمان کی زندگی کا انمول سرمایا ہے ۔ جذبہ شہادت سے سرشار لوگ ہماری معاشرتی زندگی کا جھومر ہیں کرنل محمد حنیف نے بحیثیت پائلٹ کارگل جنگ میں کارہائے نمایاں انجام دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں