گرمی :والدین بچوں کو سکول بھجوانے سے کترانے لگے
بجلی بار بار بند ہو رہی ،سکول بھیجنا خطرناک،والدین،حاضری کم
سرگودھا(نامہ نگار ) والدین بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے کترانے لگے ، جس کے باعث گزشتہ روز سکولوں میں معمول سے بچوں کی کم تعداد دیکھی گئی کئی والدین کا کہنا ہے کہ گرمی کے شدید موسم میں بجلی بھی بار بار بند ہورہی ہے ان حالات میں سکولوں میں بچوں کو بھجوانا ان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ہیٹ سٹروک کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہیٹ سٹروک کے خطرات بڑھ گئے ہیں اگر احتیاط نہ کی گئی تو یہ انسانی زندگیوں کیلئے خطرناک ہوگا ۔