بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ ورنہ بھرپور احتجاج:ایپکا

بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ ورنہ بھرپور احتجاج:ایپکا

صوبائی حکومتوں نے کئی ماہ بعد بھی وزیر اعظم کے حکم پر عمل نہیں کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایپکا سرگودھا ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈویژنل صدرمحمد پرویز اختر چوہدری منعقد ہوا،جس میں عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز اختر چوہدری، ملک منور اقبال اور ملک اشفاق اﷲ و دیگر نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومتوں نے کئی ماہ گزرنے کے باوجود وزیر اعظم کے حکم پر عمل نہیں کیا ، بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا تو سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ملازمین بھرپور احتجاج کرینگے ،حکومت اور ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ ہونیوالے معاہدہ سے حکومت کا انحراف سوالیہ نشان ہے ،وفاقی ملازمین کو پچیس فیصد دیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی محکموں کے 7لاکھ 21ہزار ملازمین کو حکومت کی جانب سے کوئی الاؤنس نہیں دیا جا رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں