عمر چٹھہ،امین خان کا زیر تعمیر پل اور سڑک کا تفصیلی معائنہ

عمر چٹھہ،امین خان کا زیر تعمیر پل اور سڑک کا تفصیلی معائنہ

دو کلو میٹر طویل انڈس برج و اپروچ روڈ 7ارب روپے کا منصوبہ ہے ,ایک سائیڈ 30جو ن کے بعد کھول دی جا ئے گی:پراجیکٹ ڈائر یکٹر

میانوالی ( نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے ممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان کے ہمرا ہ کو ٹ بیلیاں کے مقام پر سات ارب روپے کی خطیر لاگت سے زیر تعمیر دو کلو میٹر طویل انڈس برج و اپروچ روڈ کا معائنہ کیا ،پراجیکٹ ڈائر یکٹر سی پیک سرون راجندر نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ انڈس برج کی تعمیر کا 90فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے اس امر کی بھر پور کو شش کی جارہی ہے کہ اس کی تکمیل کو جلد ازجلد یقینی بنا یا جا ئے تا کہ سی پیک کا یہ روٹ عام ٹریفک کیلئے جلد کھو لا جا سکے ۔ عمر شیر چٹھہ، امین اﷲ خان نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انڈس برج کا تعمیراتی کا م ما لی سال تک مکمل کر نے کی ہر ممکن کو شش کریں ۔پراجیکٹ ڈائر یکٹر سی پیک سرون راجندر نے بتا یا کہ برج کی ایک سائیڈ 30جو ن کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دی جا ئے گی ۔اس طرح سی پیک مغربی روٹ با قاعدہ فعال ہو سکے گا ۔ امین اﷲ خان نے کہا کہ انڈس برج سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ گائیڈ ڈ بند کی لمبائی میں اضافہ کیا جا ئے تا کہ ملحقہ تما م آبادیاں سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں