وزیراعلیٰ پنجاب نے کلورکوٹ بار ایسوسی ایشن کو 10لاکھ کا چیک دیا

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کلورکوٹ بار  ایسوسی ایشن کو 10لاکھ کا چیک دیا

کلورکوٹ بار ایسوسی ایشن کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا

چاندنی چوک(نمائندہ دنیا ) لاہور میں ایک تقریب میں صدر کلورکوٹ بار ایسوسی ایشن راو طاہر رفیق ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک نجم الحسن نے چیک وصول کیا، وزیر اعلیٰ کو کلورکوٹ بار دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور کلورکوٹ بار کے صدر و جنرل سیکرٹری کی جانب سے الگ ملاقات کا وقت مانگا گیا جس پر وزیر اعلی نے جلد الگ ملاقات اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں