سٹوڈنٹ ونگ کے وفد کی ڈ اکٹر فیصل سے ملاقات

سٹوڈنٹ ونگ کے وفد کی ڈ اکٹر فیصل سے ملاقات

ڈاکٹرز کیلئے این ایل ای کی شرط کو لازمی قرار دینے پر تحفظات

کندیاں(نمائندہ دنیا)انصاف ڈاکٹرز فورم میڈیکل سٹوڈنٹ ونگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر عمر فاروق خان نیازی کی قیادت میں وفد کی معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان سے خصوصی ملاقات کی ملاقات میں ڈاکٹر عمر فاروق خان نیازی نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کوپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کیطرف سے ڈاکٹرز کیلئے لائسنس کے حصول کیلئے این ایل ای کی شرط کو لازمی قرار دیئے جانے پر تحفظات سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا اور کہا کہ ہم اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پنجاب میں ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں کو کھلی چھٹی دیکر کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کے پیچھے پڑا ہوا ہے اب پاکستان میڈیکل کمیشن زمینی حقائق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈاکٹرز کے مستقبل سے کھیل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پی ایم سی کے اس ظالمانہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فی الفور اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے تحفظات سننے کے بعد وفد کو درپیش مسائل کے مستقل حل کی یقین دہانی کروائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں