فلڈ سیفٹی ،ریلیف ،محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری

 فلڈ سیفٹی ،ریلیف ،محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری

حفاظتی انتظامات کی تکمیل ذاتی نگرانی میں یقینی بنائیں :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نصر اﷲ خان نے ضلع میں فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان سے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ اپنے دائرہ کارکے حفاظتی و امدادی انتظامات کی تکمیل ذاتی نگرانی میں یقینی بنائیں تاکہ دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے پر عوام کے جان و مال کو مکمل اور بروقت تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے یہ احکامات فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان پر عملدرآمدکے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اورپو لیس کے افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے مذکورہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ہر سطح پر مکمل ویجی لینس برقرار رکھی جائے ۔انہوں نے اس امر کی تاکیدکی کہ دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے پر فلڈ وارننگ سسٹم کی فعال ترین کارکردگی یقینی بنائی جائے تاکہ نشیبی علاقوں کے عوام کو بروقت آگاہ کیا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں