ٹیکسی سٹینڈ بند ہونے سے اوور ہیڈ برج کے نیچے ٹریفک جام

ٹیکسی سٹینڈ بند ہونے سے اوور  ہیڈ برج کے نیچے ٹریفک جام

ٹیکسی سٹینڈ بند ہونے کے باوجود اوور ہیڈ برج کے نیچے ٹریفک جام رہنا بدستور معمول بنا ہوا ہے

سرگودھا(نامہ نگار)جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ضلعی حکومت نے خوشاب روڈ اوور ہیڈ برج کے نیچے ٹیکسی سٹینڈ ختم کرکے اس حوالے سے پرانے جی ٹی ایس اڈے کی جگہ پر ٹیکسی سٹینڈ قائم کرنے کی منظوری دی تھی اس کے باوجود ڈرائیورز اور مالکان اپنی کاریں اوور ہیڈ برج کے نیچے سڑک پر کھڑی کرکے ایک دوسرے سے مقابلہ بازی میں آگے نکلنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کی بندش معمول ہے اس مقام پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے ،اور شہری بدستور مشکلات کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا ہے انتظامیہ اپنی حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، ارباب اختیار نوٹس لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں