اثاثے چھپانے والے افسروں کی چھان بین

اثاثے چھپانے والے افسروں کی چھان بین

سرکاری ملازمین نے آمدن سے زائد اثاثے عزیز و اقارب کے نام لگوا رکھے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر میں نان فائلر اور اثاثہ جات چھپانے والے سرکاری افسروں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس ایبل آمدن وصول کرنیوالے افسران کی ایک بڑی تعداد نے آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انکم ٹیکس نمبر حاصل نہیں کر رکھا ہے،اور اثاثہ جات بھی چھپا رکھے ہیں ۔بعض سرکاری ملازمین کی اکثریت نے آمدن سے زائد اثاثے بنا رکھے ہیں بیشتر اثاثے ان کے عزیز و اقارب’ رشتہ داروں اور ملازمین کے نام پر ہیں جو بے نامی اکاؤنٹ کی صورت میں بھی سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اس ضمن میں ایف بی آر کو ایسے افسران کی نشاندہی کا ٹاسک دیدیا ہے ، جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت رجسٹریشن کرواکر ایف بی آر پورٹل سے ان کی تصدیق کروانے کے ساتھ ساتھ عائد کردہ ٹیکس کا تعین اور مزید کارر وائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں