صحافت ملک کا چوتھا ستون اور صحافی معاشرے کی آنکھیں :آمنہ ملک
پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع خوشاب کی صدر محترمہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون اور صحافی معاشرے کی آنکھیں اور کان ہیں جو مقتدر اداروں اور عوام کے مابین روابط کیلئے پل کا کردار ادا کرتے ہیں
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا) انکی ضروریات کا خیال رکھنا اور انہیں تمام ممکنہ سہول؛یا مہیا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں 2لاکھ32ہزار روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے چلر پلانٹ کی افتتاحی تقریبب سے خطاب کر رہی تھیں۔