شاپنگ بیگز کے خطرناک نتائج پر سیمینار کرانے کی ہدایت

شاپنگ بیگز کے خطرناک نتائج پر سیمینار کرانے کی ہدایت

ضلعی سربراہوں کو شاپنگ بیگز کا استعمال روکنے کے اقدامات کرنیکی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار) حکومت نے فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے عوام کو پلاسٹک بیگ سے نجات دلوانے کیلئے کپڑے کے تھیلے سمیت دیگر ذرائع استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دینے کیلئے سرکاری و پرائیویٹ سطح پر شاپنگ بیگز اور اس کے خطرناک نتائج کے حوالہ سے سیمینارز کروانے اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے ،ذرائع حکومتی احکامات کے باوجود سرگودھا سمیت ریجن بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کمی کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ، جس کے باعث صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے جس پر ضلعی سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شاپنگ بیگ کے استعمال کو کم کرنے کیلئے مربوط اقدامات کرے تاکہ لوگ شاپنگ بیگ استعمال کرنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں سے بچ سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں