بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ، مہنگائی بڑھے گی :میاں محمد اسلم

بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ، مہنگائی بڑھے گی :میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی عوان کی خدمت کیلئے ملک بھر سے پڑھے لکھے افراد تلاش کر رہی

کندیاں(نمائندہ دنیا)گذشتہ روز پیش کیا جانیوالا بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے اس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جماعت اسلامی ملک بھر سے پڑھے لکھے ،جراتمند،دیانتدار،ایماندار،متحرک اور عوامی کے حقیقی معنوں میں خادم لوگوں کو تلاش کررہی ہے تاکہ وہ آگے آکر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے سابق چیئرمین رورل کندیاں عاصم محمود جوڑا کیطرف سے انکے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں