واں بھچراں:ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے تجاویز طلب

واں بھچراں:ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے تجاویز طلب

تجاوزات کا خاتمہ ترجیح، شہر بھر میں بلاتفریق کاروائی کی جائیگی:طارق جمیل

واں بھچراں( نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی ٹریفک پولیس میانوالی طارق جمیل نے کہا ہے کہ واں بھچراں شہر سے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنااور تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں شہر بھر میں بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک پولیس میانوالی اور انچارج ایجوکیشن رانا افسرا مین نے گزشتہ روز انجمن تاجران واں بھچراں اور مقامی میڈیا سے میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ واں بھچراں شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے اور روزانہ حادثات کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔تاجروں اور شہریوں نے شہر میں ٹریفک کے مسائل اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں