نالہ ترپی میں ڈوبنے والوں کے لواحقین میںچیک تقسیم

نالہ ترپی میں ڈوبنے والوں کے لواحقین میںچیک تقسیم

8 ،8لاکھ روپے کی مالی معاونت کی فراہمی پی ڈی ایم اے کی منظوری سے ہوئی

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکو مت پنجاب کی جا نب سے گزشتہ سال مون سون سیزن میں رود کو ہی کے دوران نالہ ترپی میں ڈوب کر جا ں بحق ہو نیوالے موضع ڈھبہ کر سیال کے دوافراد کے حقیقی وارثان کو آٹھ ، آٹھ لاکھ روپے کی مالی معاونت کی فراہمی ۔اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فرحان مجتبیٰ خان ، ایم پی اے امین اﷲ خان کے نمائندہ ملک طارق رکھی کے ہمرا ہ جملہ شرعی وارثان میں شرعی حصہ کے مطابق امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے ۔گزشتہ سال ترپی نا لہ میں رود کو ہی کے دوران ڈوب کر جا ں بحق ہو نیوالوں کے وارثان کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے ایس ایم بی آر نے پی ڈی ایم اے کو خصوصی طور پر کیس بھجوایا تھا جس پر پی ڈی ایم اے نے متوفیان کے وارثان کیلئے آٹھ ، آٹھ لاکھ روپے کی ما لی امداد کی منظوری دی تھی ۔اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ خان نے دونوں خا ندانوں کے سات شرعی وارثان کو شرعی حصہ کے مطابق ملک طارق رکھی کے ہمرا ہ چیک تقسیم کئے ۔امدادی رقوم کے چیک وصول کر نیوالوں میں محمد عمار ولد محمد اشفاق ، کلثوم والدہ محمد روہیل عباس ، گوہر عباس ولد روہیل عباس مہر بی بی والدہ محمد اشفاق ، غلا م زینب بیو ہ محمد اشفاق ، علیزہ بی بی دختر محمد اشفاق اور محمد رفیق ولد غلا م محمد شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں