میانوالی :ڈپٹی کمشنر نے دارالاطفال کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا

میانوالی :ڈپٹی کمشنر نے دارالاطفال  کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ اور ڈی پی او مستنصر فیروز کا دوکروڑ روپے کی لاگت سے دارالاطفال کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ

میانوالی ( نامہ نگار ) تعمیراتی میٹریل اور جاری تعمیراتی کا م کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کریں ۔کنٹریکٹر نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ دارالاطفال کی عمار ت کی دوسری منزل پر چھت ڈالنے کا کا م جاری ہے ۔جبکہ عمارت کی دیوا روں پر پلستر کا کا م شروع کر ادیا گیا ہے ۔مزید براں فرش کی ٹائلوں اوردروازوں کی تنصیب کا کا م اگلے ہفتے شروع کر دیا جا ئے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں