انصر اقبال نے ترڈیانوالہ میں دریا کے سکیپ پر پل تعمیر کرا دیا
ضلعی صدر پی ٹی آئی انصر اقبال ہرل نے ترڈیانوالہ میں دریا کے سکیپ پر اپنے ذاتی اخراجات سے پُل کی تعمیرکروا دی
مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا) پل کی تعمیر مکمل ہونے پر رانا رشید احمد مرحوم کے نام سے منسوب کرتے ہوئے افتتاح کیا گیا ۔ترڈیانوالہ ، گھائیوال اور دیگر نواحی موضعاجات کے لوگوں کے دیرینہ مطالبہ پر دریا کے چھوٹا واہنا سکیپ پر ضلعی صدر پی ٹی آئی انصر اقبال ہرل نے اپنے ذاتی اخراجات سے پُل کی تعمیر کروائی ۔پل تعمیر ہونے سے دونوں اطرا ف سے آنے جانے والے علاقہ کے رہائشیوں کو سہولت میسر ہوئی اور کسان اپنی زرعی اجناس آسانی سے منڈیوں تک پہنچا سکیں گے ۔