بھیرہ :صفائی کو برسات سے قبل مکمل کرنیکی ہدایت

بھیرہ :صفائی کو برسات سے قبل مکمل کرنیکی ہدایت

خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت مسائل حل ہو رہے : مرتضیٰ علی

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ علی نے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت عوام کے مسائل حل اور انہیں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہ سرکلر ڈرین بھیرہ کی صفائی کے کام کا معائنہ کر رہے تھے انہوں نے صفائی کے کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تیزاور صفائی کے کام کو برسات شروع ہونے سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ بارش کے دنوں میں پانی کی فوری نکاسی ہو سکے ریلوے اور پھلروان روڈز پر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی علی کے حکم پر انکروچمنٹ انسپکٹر مظہر اقبال نے بلدیہ کے عملہ کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دئیے انہوں نے دوکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ سڑک کنارے تعمیراتی سامان پھینکنے سے گریز کریں اور ناجائز تجاوزات از خود ہٹا دیں ورنہ ان کا سامان ضبط کرلیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں