شہر میں جانور رکھنے والوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ

شہر میں جانور رکھنے والوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ

چیف کارپوریشن آفیسر خالقداد گاڑا نے ڈپٹی میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا ریگولیشن کو تحریری ہدایات جاری کر دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کا شہر میں جانور رکھنے والوں کے خلاف بھر پور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گوالوں کو فائنل نوٹس بھجوانے کا آغاز ہو گیاذرائع کے مطابق چیف کارپوریشن آفیسر خالقداد گاڑا نے شہر میں جانوروں کے فضلے گٹروں میں پھینکنے سے سیوریج اور صفائی کا نظام درہم برہم ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا ریگولیشن کو تحریری طور پر ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جانور رکھنے والے گوالوں کو سختی سے ہدایت کریں کہ اپنے جانور جلد از جلد شہری حدود سے باہر لے جائیں بعد ازاں نوٹس پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کو قبضے میں لے لیں اور مالکان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے اس سلسلہ میں پولیس کی مدد لی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں