ٹیکس نادہندگان کیخلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ

ٹیکس نادہندگان کیخلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ

سرکاری کمرشل اراضیوں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013(ترمیمی) شیڈول کے تحت مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائیگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں سرکاری کمرشل اراضیوں کے واجبات کی عدم ادائیگیوں پر نادہندگان کے خلاف حتمی کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کیلئے ریونیو وصولی کے اہداف کی تکمیل جہاں ایک چیلنج بن کر رہ گئی ہے وہاں ان اداروں کی کسمپرسی اور مالی بد حالی انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے ،جبکہ رواں مالی سال کا اختتام قریب ہے اور کروڑوں روپے کے واجبات کی وصولی بابت کوئی صورت نظر نہیں آ رہی ہے،اس صورتحال کے پیش نظر تحصیل سطح پر کارر وائی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ٹیکس نا دہندگان کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013(ترمیمی) شیڈول کے تحت مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جائے گا اور کارروائی کی جائے گی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں اسی نوعیت کی کارروائی کیلئے اقدامات شروع کئے جا چکے ہیں مگر یہ عمل منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں