پولٹری سپلائی کرنیوالی گاڑیاں آ لودگی پھیلانے لگیں

پولٹری سپلائی کرنیوالی گاڑیاں آ لودگی پھیلانے لگیں

جگہ جگہ یہ گاڑیاں کھڑی کرکے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولٹری سپلائی کرنیوالی گاڑیاں شہر بھر میں فضائی آلودگی کیساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کا موجب بن رہی ہیں ان گاڑیوں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے لوگوں کا برا حال ہے جبکہ جگہ جگہ یہ گاڑیاں کھڑی کرکے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں اکثر یہ گاڑیاں ایسے علاقوں میں جاتی ہیں جہاں پر پولٹری کا کام ہورہا ہوتا ہے وہاں سے یہ مرغیوں کا فضلاء وغیرہ اکٹھا کرتی ہیں جس سے مختلف اشیاء تیار کی جاتی ہیں اس فـضلے کی وجہ سے بدبو اور تعفن کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گاڑیوں سے اٹھنے والے تعفن کو روکنے کیلئے ان گاڑیوں میں لے جانیوالے فضلے کو ڈھانپ کر لے جانے کے احکامات کئے جائیں اور گلی محلوں میں ان گاڑیوں کو کھڑا کرنیوالوں کیخلاف کارر وائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں