اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا نصیر آباد کالونی میں نکاسی آب کے مسئلہ پر نوٹس

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا نصیر آباد کالونی  میں نکاسی آب کے مسئلہ پر نوٹس

اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی علی نے نصیر آباد کالونی میں نکاسی آب کے مسئلہ پر عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ حکام کو نکاسی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

بھیرہ(نامہ نگار) چیف آفیسر بلدیہ مبارک علی خان نے انکروچمنٹ انسپکٹر مظہر اقبال کے ہمراہ موقع پر جا کر ایکسیلیٹر کے ذریعے پانی کی نکاسی کا کام شروع کرا دیا ہے محمد مرتضیٰ علی نے حکم دیا ہے کہ گندے پانی کی نکاسی کے لئے حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر کے پانی کو سرکلر ڈرین میں ڈالا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں