ایڈیشنل سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ ،2 حوالاتیوں کی رہائی

ایڈیشنل سیشن جج کا  ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا  دورہ ،2 حوالاتیوں کی رہائی

ایڈیشنل سیشن جج سرگودہا انجم رضا سید نے سول جج محمد اشفاق جسرا کے ہمراہ اور ایڈیشنل سیشن جج خوشاب گل عباس نے سول جج محمد اظہر جاوید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کا دورہ کیا

شا ہ پور صدر(نمائندہ دنیا)اس موقع سپرنٹنڈ نٹ جیل میاں محمد انصر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ کامران مقبول میڈیکل افیسر ڈاکٹر بلال حیدر دیگر افسر بھی موجود تھے انہوں نے جیل کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں حوالاتیوں ،خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ، منشیات بیرکس اور جیل ہسپتال کا معائنہ کیا انہوں نے جیل اسیران کے مسائل سنے ۔ انہوں نے ذاتی مچلکوں پر دو حوالاتیوں محمد صابر اور ارشد علی کی رہائی کا حکم دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں