حکومت نے تعمیرو ترقی کا متوازن بجٹ پیش کیا :عبدالمنان

حکومت نے تعمیرو ترقی کا متوازن بجٹ پیش کیا :عبدالمنان

عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ،شور کرنے والوں کی سیاست دفن ہو جائیگی

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہری اتحاد خوشاب کے مرکزی رہنما چودھری عبدالمنان نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عوامی خوشحالی و تعمیرو ترقی کا متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس عوام پر نہیں لگایا گیا ہے بلکہ صحت و تعلیم سمیت دیگر شعبہ جات کے بجٹ پیکجز میں اضافہ کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے ۔ وہ خوشاب میں ڈیرہ چودھری عطا اﷲ پر شہری اتحاد کے ممبران سے گفتگو کر رہے تھے ۔ چودھری عبدالمنان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں ہر طبقہ کیلئے امید کی کرن ہے ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم خوشحالی و ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے دوران شور شرابہ کرنے والوں کی سیاست اس عوام دوست بجٹ کے بعد دفن ہو جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں