اراضی ریکارڈ سنٹر بارے شکایات فوری حل کی جائیں : سیدموسیٰ رضا

اراضی ریکارڈ سنٹر بارے شکایات  فوری حل کی جائیں : سیدموسیٰ رضا

ڈپٹی کمشنر سیدموسیٰ رضا نے کہا ہے کہ ضلع میں کسی بھی اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوام الناس کو سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ سروسز بارے شکایت ہے وہ فوری میرے دفتر متعلقہ شکایت کا اندارج کرائے جس پر فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے گی

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) یہ بات انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر دریاخان کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے سنٹر پر لوگوں سے سروسز بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی شکایت ہے تو بتایا جائے تاکہ موقع پر ازالہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر لوگوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل بارے سنٹر انچارج کو احکامات جاری کئے کہ میری موجودگی ان کے فوری مسائل حل کئے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں