12سالہ طالب علم شاہ زیب کو اغواء کرنے والا قلفی فروش پکڑا گیا

12سالہ طالب علم شاہ زیب کو  اغواء کرنے والا قلفی فروش پکڑا گیا

چک نمبر36 ایم بی کے رہائشی ہائی سکول عینوں کے 12سالہ طالب علم شاہ زیب کو اغواء کرنے والا قلفی فروش پکڑا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)عینوں کا رہائشی قلفی فروش عمر دراز ولد فلک شیر مسلم شیخ نے طالبعلم شاہ زیب ولد اﷲ بخش کو موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھایا اور اُسے سکول کی جانب لے جانے کی بجائے پیلووینس کی جانب بھاگ نکلا۔ اس دوران ساتھی طلباء نے تعاقب کر کے اُسے پکڑ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں