کندیاں : محلہ پالیاں والا میں گندگی کے ڈھیر ، بیماریاں
خدمت آپ کی دہلیز پروگرام میں بھی نظر انداز ،ڈی سی سے نوٹس کا مطالبہ
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں کا محلہ پالیاں والا پنجاب حکومت کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کا منہ چڑھانے لگا مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پورا محلہ کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا اہل محلہ کا ڈی سی میانوالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کندیاں شہر کا گنجان آباد محلہ پالیاں والا کے مکین عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں جہاں نکاسی آب کا مناسب بندوبست نا ہونے کی وجہ سے سیوریج اور بارش کا پانی گلیوں میں جمع ہو نے سے علاقہ مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو چکاہے جب کہ گلیوں میں کھڑے گندے بدبودار پانی اور جگہ جگہ کچرے کے پڑے ڈھیروں کو مکھیوں اور مچھروں نے اپنا مسکن بنا لیا ہے جس کے باعث محلہ پالیاں والا جراثیموں کی افزائش کا مرکز بن چکا ہے اس حوالہ سے شہریوں نوید حسن شاہ،عاقف شاہ،منظور آرائیں،استاد لطیف و دیگر نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ پالیاں والا میں خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کے تحت گلیوں کی صفاء کروائی جائے اور چوک چوراہوں پر پڑے کوڑے کرکٹ ڈھیروں کو فوری طور پرشہر سے باہر منتقل کروایاجائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔