جوہرآباد:ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، صورتحال پر غور

جوہرآباد:ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، صورتحال پر غور

ریسکیو عملہ ناگہانی صورتحال میں کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہے : بریفنگ

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرخوشاب عدیل حیدر کے زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلا س میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو1122خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید،سول ڈیفنس آفیسر معظم سلطان،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمدمانگٹ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اﷲ قاضی،ڈی ڈی ایم اے کے احمد سعید،سی او ایم سی جوہرآباد حُرا جاوید، ڈسڑکٹ کوآرڈینیٹر (ڈی ایچ آئی ایس ) محمد اختر جوئیہ ،ایگریکلچر، اریگیشن، پنجاب ہائی وے پولیس، اور دیگر محکموں کے افسران اور نما ئند گان مو جو د تھے ۔ڈی ای او ریسکیو 1122 انجینئر حافظ عبدالرشید نے ضلع میں رواں ہفتہ کے دوران بارش اور آ ندھی کی نو عیت،پر ی فلڈ کنٹی جنسی پلان، ہل ٹو رنٹ،فلڈ اور مو ن سون کے بارے مختلف محکموں کی تیا ریا ں،فلڈ کے متعلق مشینر ی و سا زو ساما ن اور دیگر ایشو ز کے با رے بریفنگ دی۔ ڈی ای او ریسکیو نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا ریسکیو عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ہونے والے متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کرنے کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں