ہر شہری کی ویکسی نیشن حکو مت کی بڑی ترجیح : اعجازجو ئیہ

ہر شہری کی ویکسی نیشن حکو مت کی بڑی ترجیح : اعجازجو ئیہ

شہریوں کو ویکسین لگوانے کا کا م قومی فریضہ سمجھ کر تمام محکموں کو ادا کرنا چاہیے

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل اعجاز احمد جو ئیہ نے کہا ہے کہ ہر شہری کی ویکسی نیشن حکو مت پنجاب کی سب سے بڑی ترجیح ہے لہذا کورونا وائرس سے بچا ؤ کی ویکسی نیشن پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کیلئے تما م متعلقہ ادارے اپنا اپنا رول ادا کریں اور عوامی آگہی کیلئے تاجر تنظیموں ، میڈیا نمائندگان ، علماء کرام ،مشائخ اور دیگر اداروں کے ساتھ کوارڈی نیشن کریں تا کہ زیا دہ سے زیا دہ لوگ ویکسی نیشن سنٹرز پر تشریف لائیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ویکسی نیشن سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا دورہ کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ویکسین لگوانے کا کا م قومی فریضہ سمجھ کر تما م محکموں کو کر نا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں