ڈینگی سے بچائو کیلئے ماحول کو صاف رکھنا ہو گا :شیراز وڑائچ

ڈینگی سے بچائو کیلئے ماحول کو  صاف رکھنا ہو گا :شیراز وڑائچ

سوشل ویلفیئر آفیسر محمد شیراز وڑائچ نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس مہلک و خطرناک وباہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اِس سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے اِردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھناہوگا۔ جہاں پانی جمع ہو اِس کی فوری نکاسی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے ۔ اِس امر کا اظہار انہوں نے ماڈل چلڈرن ہوم محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں ادارہ کاشانہ کے اشتراک سے ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں