بجٹ ملازمین کے زخموں پر نمک پاشی :پرویز اختر ،منور اقبال

بجٹ ملازمین کے زخموں پر نمک پاشی :پرویز اختر ،منور اقبال

حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ، غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں،حکومت کاملازمین سے تحریری معاہدہ کر کے منحرف ہونا نا انصافی :فورم میں گفتگو

سرگودھا(دنیا فورم)موجودہ بجٹ غریب ملازمین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ،جی پی فنڈ پر ٹیکس لگانا حکومت کی دوغلی پالیسی کا عکاس اور ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر ایپکا محمد پرویز اختر چودھر ی اور جنرل سیکرٹری ملک منور اقبال نے روزنامہ دنیا فورم میں بات چیت کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جنہیں غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں، سرکاری ملازمین میں زور آور طبقے کو نوازا جا رہا ہے جبکہ کمزور طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے ، اور اسے دانستہ طور پر مزید پستی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ، حکومت کاملازمین کے ساتھ تحریری معاہدہ کر کے منحرف ہونا سخت ناانصافی ہے ، ملازمین کے مطالبات جوں کے توں ہیں، ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں شامل نہیں کیا گیا اسی طرح ہاؤس رینٹ بھی 2008کی تنخواہ کے مطابق دیا جا رہا ہے ،ہوشربا مہنگائی کے باعث چھوٹے ملازم کا موجودہ تنخواہ میں گزارہ انتہائی مشکل ہو کررہ گیا ہے ، ایپکا آئی ایم ایف بجٹ کو مستردکرتی ہے ،اس سے نہ صرف ملازمین کا استحصال ہو گا بلکہ کرپشن کی دلدل بھی وسیع ہو گی،کمر توڑ مہنگائی نے پہلے ہی دوقت کی روٹی بھی چھین رکھی ہے بچوں کی تعلیم ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ،علاج معالجہ بھی پہنچ میں نہیں رہا،سب سے زیادہ ٹیکس سرکاری ملازمین ادا کرتے ہیں، دس فیصد ایڈہاک ریلیف سرکاری ملازمین سے بھونڈا مذاق ہے ملک میں جنگل کا قانون ہے کئی ادارے اپنے ملازمین کو تین گناہ الاؤنس/ ریلیف دے رہے ہیں تو دوسری جانب دیگربہت سے اداروں کے ملازمین استحصال کا شکار ہیں، اور صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے ،حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چا ہئیں ، ملک بھر میں یکساں پالیسی اپنانی چاہئے ، ملازمین میں بڑھتی ہوئی بے چینی باعث تشویش ہے ،مرکزی قیادت کے ہر فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے ایپکا کے شاہین کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں