انسداد ڈینگی ، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:ارشد وٹو

انسداد ڈینگی ، غفلت برداشت نہیں کی جائیگی:ارشد وٹو

تمام متعلقہ ادارے لاروا کے سدباب کیلئے سرگرم رہیں ،ٹریٹمنٹ یقینی بنائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد وٹو نے ضلع میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کے دوران محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا ہے کہ ڈینگی لاروا کے انسداد کے سلسلے میں غفلت او رسرگرمیوں بارے فرضی اعداد شمار کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگا ۔ تمام متعلقہ ادارے ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے سرگرم رہیں او رلاروا کے ذرائع کاسراغ لگا کر کیمیکل ٹریٹمنٹ یقینی بنائیں ۔ وہ انسدادڈینگی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں تمام سرکاری محکموں کے افسروں نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے کہاکہ حالیہ سیزن کے دوران ڈینگی لاروا پر قابو پانے کیلئے ان ڈور او رآؤٹ ڈور ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں او رڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کے امور میں لاپرواہی نہ برتی جائے ۔ ضلع کو ڈینگی سے پاک کرنا تمام انتظامی افسران کا عزم ہونا چاہیے ۔ عوام میں ڈینگی اور کرونا وائرس سے بچاؤ بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات جاری رہنے چاہئیں ۔ اس موقع پر تمام محکموں کے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری اقدامات وکارروائی رپورٹس بارے آگاہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں