نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 6 ماہ کےدوران ملک بھرمیں پولیوکاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،بریفنگ
  • بریکنگ :- 2021 میں صرف 14 فیصدماحولیاتی نمونےمثبت پائےگئے،بریفنگ
  • بریکنگ :- پولیوکےخاتمےکیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- اسلام آباد:پولیووائرس سےہنگامی بنیادوں پرنمٹاجائے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی صدارت میں انسدادپولیوسےمتعلق ورچوئل اجلاس
Coronavirus Updates

ٹریفک مسائل حل کرنے، تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کرنیکا حکم

ٹریفک مسائل حل کرنے، تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کرنیکا حکم

دنیا اخبار

خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے اگلے ہفتہ اختتام پر شہر میں 10 ہزار بھینسوں کے انخلاء کیلئے آپریشن کی بھی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے شہر میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن ’ ٹریفک پولیس اور کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو فوری بھر پور آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ انہوں نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے اگلے ہفتہ اختتام پر شہر میں موجود 10 ہزار بھینسوں کے انخلاء کیلئے بھر پور آپریشن شروع کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ انہوں نے یہ احکامات شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں جاری کئے ۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے یاسر بھٹی ’ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شعیب نسوانہ ’ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد ’ اے سی سرگودہا عمر دراز گوندل ’ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ’ سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن خالقداد گاڑا اور ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف سمیت متعلقہ افسر بھی شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو نیا خریدا گیا لفٹر فوری ٹریفک پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ۔ ٹریفک پولیس کو پہلے مرحلہ میں سٹیلائٹ ٹاؤن چوک سے قینچی موڑ تک کی سڑک سے ہر قسم کی غیرقانونی پارکنگ فوری ختم کروانے کی ہدایت کی ۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ حکام کوٹھوس منصوبہ بندی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ تعلیمی اداروں کی سڑکوں پر قائم پارکنگ کو بھی فوری ختم کروانے کی ہدایت کی، ایسے پلازے ’ مارکیٹیں او ر تعلیمی ادارے جو پارکنگ ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں رہے ۔ انہیں سیل کر دیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اندرون بازاروں میں تجاوزات کے مستقل خاتمہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے لیاقت مارکیٹ سمیت دیگر نواحی بازاروں میں فوری آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں