کرپشن، لوٹ مار، سرکاری امور میں تاخیری حربے، سب رجسٹرار دفاتر مسائل کی آما جگاہ
سائلین کیلئے بے پناہ پیچیدگیاں اور مسائل تشویشناک حد تک بڑھ چکے ، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دفاتر کی انسپکشن اور صورتحال کرنے کی کو ششوں میں مسلسل سستی ، چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کرپشن، لوٹ مار،سرکاری امور میں تاخیری حربوں کے استعمال نے سب رجسٹرار دفاتر کو مسائل کی آماجگاہ بنا کر رکھ دیا ہے ، ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن پنجاب ہدایت پرکی جانیوالی انسپکشن میں نشاندہی کی گئی کہ سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سب رجسٹرار دفاتر میں ضلعی افسروں کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جس کی وجہ سے جہاں پراپرٹی کی ہر فائل کیلئے لین دین معمول ہے وہاں سرکاری امور کی انجام دہی میں تاخیری حربوں کے استعمال نے صورتحال انتہائی دگرگوں بنا کر رکھ دی ہے ، جبکہ قوانین کے مطابق متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر سب رجسٹرار دفاتر کے معاملات شفاف بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کا باپند ہے مگر انسپکشن کے دوران ان کی جانب سے سستی کا مظاہرہ پایا گیا،ڈپٹی کمشنر زفوری طور پر قوانین اور شیڈول کے مطابق سب رجسٹرار دفاتر کی خود انسپکشن اور معاملات کی کلوز مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارر وائی عمل میں لانے کی ضرورت پر زور دیاگیاہے ۔