346 واٹر کورسز، فلٹریشن پلانٹس کا پانی مضر صحت

346 واٹر کورسز، فلٹریشن پلانٹس کا پانی مضر صحت

سرگودھا، خوشاب، میانوالی ،سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے 105ٹیوب ویل ، 46فلٹریشن پلانٹس کیمیکلی ان فٹ نکلے ،سی اوز کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار)واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری نے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے مجموعی طور پر 346واٹر کورسز ، فلٹریشن پلانٹس سے سپلائی ہونیوالا پینے کا پانی ان فٹ قرار دیدتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، ذرائع کے مطابق ان واٹر کورسز، فلٹریشن پلانٹس سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کی نگرانی میں شہری اور بعض دیہی آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کو پینے کیلئے پانی سپلائی کیاجا رہا ہے ، تمام جگہوں پر ٹیوب ویلوں کے ذریعے پانی وسیع پیمانے پر سٹور کیا جاتا ہے ،105ٹیوب ویل اور 46فلٹریشن پلانٹس کیمیکلی ان فٹ نکلے ،اسی طرح 90ٹیوب ویلوں اور 15فلٹریشن پلانٹس میں بیکٹریا پایا گیا، اس ضمن میں بلدیاتی اداروں کے سی اوز کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر پانی کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں