شاہپور صدر :پٹواریوں کی بھرتی ،ٹیسٹ میں 41امیدوار پاس

شاہپور صدر :پٹواریوں کی بھرتی ،ٹیسٹ میں 41امیدوار پاس

اردو ٹائپنگ ٹیسٹ 19 جون ہفتہ 11 بجے انسپائر کالج میں ہو گا : انعم علی

شاہپور صدر (نمائندہ دنیا ) تحصیل شاہپور میں 29 پٹواریوں کی بھرتی کے لیے 568 امیدواروں نے انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا جس میں سے صرف 41 امیدوار کامیاب ہوئے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی لسٹ اے سی آفس شاہپور کے باہر آویزاں کر دی گئی ہے اے سی شاہپور انعم علی خان نے بتایا کہ ٹیسٹ میرٹ پر لیے گئے ہیں اور کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی سفارش پر رعایت دی گئی کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اردو ٹائپنگ ٹیسٹ 19 جون بروز ہفتہ 11 بجے انسپائر کالج شاہپور میں لیا جاے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں