حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا :حاجی محمد رمضان
پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے کو آرڈینیٹر حاجی محمد رمضان مانگا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال اور عوامی ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ایک معتدل اور مثالی بجٹ پیش کیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)یہ بجٹ عوام ترجیحات کو مد نظررکھ کر تیار کیا گیاْ اس بجٹ پر تنقید کے تیر برسانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کسی بھی شعبہ کو نظر انداز نہیں کیا۔