میونسپل کمیٹی شاہ پور میں گندگی کے ڈھیر ،عملہ صفائی ناکام

میونسپل کمیٹی شاہ پور میں گندگی کے ڈھیر ،عملہ صفائی ناکام

عملہ شہر کی بجائے بااثر لوگوں کے گھروں اور دفاتر کی صفائی میں لگا رہتا ہے

شاہپور صدر (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی شاہ پورصدر میں گندگی کے ڈھیر ہیں عملہ صفائی اپنی ڈیوٹی دینے میں ناکام رہا ہے ۔ شدید گرمی میں بدبو پھیل رہی ہے اور جب بارش ہو تی ہے پھر کئی کئی دن اہل علاقہ بدبوسے متاثر ھوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انکو سانس لینے میں دشواری پیدا ہو تی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ٹیکس وصول کیا جارہا ھے پھر صفائی کیوں نہیں باخبر ذ رائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عملہ صفائی شہرکی صفائی کی بجائے بااثر لوگوں کے گھروں اور دفاتر کی صفائی میں لگا رہتا ہے ،شہریوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے کہ محلہ چپ شاہ سمیت پورے شہر کو صاف رکھا جائے ۔تاکہ شہر بیماریوں سے بچا رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں