عوام دوست بجٹ ، سندھ نے سبقت حاصل کی : ملک شہادت
صحت و تعلیم کی مدمیں پہلے سے زیادہ بجٹ میں اضافہ کر کے تاریخی مثال قائم کی
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ایڈووکیٹ ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کیجانب سے 14 کھرب 77 ارب کا عوام دوست پیش کر کے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کر لی ہے ۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ کے خدوخال کی تفصیلات بیان کرتے صحت و تعلیم کی مدمیں پہلے سے زیادہ بجٹ میں اضافہ کر کے تاریخی مثال قائم کر دی ہے ۔ خوشاب شہر میں پارٹی عہدیداروں اور جیالوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر ملک شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں کسانوں کیلئے بڑا پیکج رکھا ہے جس کی وجہ سے سندھ میں کسانوں کے ذریعے سرسبزانقلاب برپا کیا جائے گا۔