قرآن کریم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے :صاحبزادہ ابرار احمد
قرآن کریم ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں اﷲ تعالی نے انسان کی زندگی گزارنے اور فلاح حاصل کرنے کے رہنما اصول متعین کر دیئے ہیں
بھیرہ(نامہ نگار)والدین کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو ناظرہ کے ساتھ باترجمہ قرآن پاک پڑھائیں یہ بات مفتی صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے دارالعلوم عزیزیہ میں زیر تعلیم 3 طلبہ کی تکمیل حفظ قرآن کی تقریب میں کہی۔