نائب تحصیلدار سرکل واں بھچراں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نائب تحصیلدار سرکل واں بھچراں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

الیاس خان بلوچ نے محنت کش سے ایک لاکھ روپے رشوت کا تقاضا کیا

واں بھچراں(نمائندہ دنیا )محکمہ اینٹی کرپشن میانوالی سرکل کاچھاپہ۔ نائب تحصیلدار سرکل واں بھچراں الیا س خان بلوچ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ۔ گزشتہ روز سرکل افیسر میانوالی اینٹی کرپشن ملک عصمت اللہ بندیال کی سربراہی میں محکمہ اینٹی کرپ کی شن ٹیم نے واں بھچراں کے علاقہ کباڑی میں اچانک چھاپہ مارا۔ اور نائب تحصیل دار سرکل واں بھچراں کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔نائب تحصیلدار سرکل واں بھچراں الیاس خان بلوچ نے علاقہ کباڑی کے محنت کش کسان عبدالغفار گھنجیرہ سے 5 مرلہ پلاٹ الاٹمنٹ انتقال کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے رشوت کا تقاضہ کیا ۔ تاہم بمشکل 30 ہزار روپے رشوت پر کام کرنے پر آمادہ ہوا، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں