بھیرہ:برسات سے پہلے سر کلر ڈرین کی صفائی مکمل کرانیکا اعلان

بھیرہ:برسات سے پہلے سر کلر ڈرین کی صفائی مکمل کرانیکا اعلان

صفائی کے ساتھ ڈرین کے رقبہ کو قبضہ مافیا سے واگزار کریا جائے گا:مرتضی علی

بھیرہ(نامہ نگار)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی ٰعلی نے کہا ہے کہ برسات شروع ہونے سے پہلے ہی شہر کی سرکلر ڈرین کی صفائی کا کام مکمل کرایا جائے گا چیف آفیسر بلدیہ مبارک علی خان نے عملہ کے ہمراہ ٹرین کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا اور کام کو تیز رفتاری سے کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیزِ پروگرام کے تحت پانی کی نکاسی اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی کے ساتھ ساتھ ٹرین کے رقبہ کو قبضہ مافیا سے واگزار کریا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں