آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت سکیورٹی اور کرائم کنٹرول اجلاس

آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت سکیورٹی اور کرائم کنٹرول اجلاس

زیر تفتیش سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنیکی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان کی زیر صدارت لاء اینڈ آرڈر، سکیورٹی اور کرائم کنٹرول ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں یکم جنوری 2021 سے لے کر 30مئی 2021تک کرائم ، سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ آر پی او سرگودھا ریجن اشفاق خان نے کہا کہ افسران بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل بروقت حل کریں۔ زیر تفتیش سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں ۔ان مقدمات کو یکسو کر کے بروقت چالان عدالتوں میں جمع کروائیں۔ مقدمات میں نامزد ملزمان کے شناختی کارڈنمبرز کا حصول ممکن بنائیں۔ ریجن ہذا میں پرانی دشمنی کے مقدمات کو میرٹ پر حل کریں۔آر پی او سرگودھا ریجن نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لائیں ۔15 کی کالز پر ریسپانس ٹائم کو بہتر کریں۔ ریپ کے مقدمات میں زیر التواء رپورٹس کی وصولی کے لئے تحرک کریں۔ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی،منشیات فروشی اور جواء کے اڈوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کریں۔ سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں