شہر میں غلط پارکنگ، جگہ جگہ رکشہ سٹینڈز، ٹریفک نظام درہم برہم
50-50 فٹ چوڑی سڑکیں سکڑ کر 10-10 فٹ رہ گئیں ،ضلعی و ڈویژنل افسر خود آ کر جائزہ لیں : شہری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر بھر میں غلط پارکنگ’ جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ ، فٹ پاتھوں کیساتھ ساتھ کئی کئی فٹ سڑکوں پر بھی سامان اور اسکے آگے اپنی موٹر سائیکل وغیرہ کھڑی کرنے سے 50-50 فٹ چوڑی سڑکیں سکڑ کر 10-10 فٹ رہ گئی ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے اور اہم بازاروں میں تو پیدل تک گزرنے کی جگہ میسر نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی و ڈویژنل افسران ٹھنڈے کمروں سے باہر نکل کر عوامی مسائل کا خود جائزہ لیں تو انہیں حالات کا پتہ چلے کہ شہر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کرنیوالے کس طرح شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔