بل کی عدم ادائیگی ،واٹر سپلائی کنکشن کا بجلی کنکشن منقظع

بل کی عدم ادائیگی ،واٹر سپلائی کنکشن کا بجلی کنکشن منقظع

کندیاں جرنیلی روڈ سے ملحقہ محلہ جات کے مکین گرمی میں پانی سے محروم

کندیاں(نمائندہ دنیا ) جرنیلی روڈ کے اطراف آبادیوں کو پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی کے بل بجلی کی ادائیگی نہ ھونے پر محکمہ واپڈا نے واٹر سپلائی کا کنکشن کاٹ ڈالا جس کی وجہ سے کندیاں جرنیلی روڈ سے ملحقہ محلہ جات محلہ وٹوانوالہ، محلہ مومن پورہ،محلہ گنجڑانوالا ،محلہ بڈھے خیل سمیت متعدد محلہ جات کے مکین حالیہ شدید گرمی میں پانی کی عدم فراھمی پر شدید ذھنی ا ذ یت سے دوچار ھیں مساجد اور گھروں میں پانی کی کی عدم دستیابی سے شہریوں کے لئے امور زندگی چلانا دوبھر ہو چکاہے علاقہ مکین پانی کے حصول کے لئے دور دراز کے علاقوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں جس پر اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی ،اے سی پپلاں اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی کی بحالی کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو پانی کی فراھمی ممکن ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں