کندیاں اور مصافات کے بھٹہ خشت جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہوسکے

کندیاں اور مصافات کے بھٹہ خشت  جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہوسکے

شہر اور اس کے مضافات میں قائم متعدد بھٹہ خشت تاحال زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل نہیں کرواجاسکے ہیں جس کی وجہ سے روز بہ روز ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) آلودہ فضائمیں شہریوں کے لئے سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے شہریوں میں دمہ،گلے اور سانس کی نالیوں کی انفیکشن کی امراض میں اضافہ دیکھنے میں رہا ہے اس گھمبیر صورت حال کے تدارک کے لئے شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں اور اس کے مضافات قائم بھٹہ خشت کو فوری طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں