حکمرانوں کو رخصت ہونا پڑے گا،غوث نیازی

حکمرانوں کو رخصت  ہونا پڑے گا،غوث نیازی

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے ناہل حکمرانوں کی اقتدار سے محرومی نوشتہ دیوار ہے اب کوئی سرکاری دبا یا حکومتی اثر و رسوخ بیساکھیوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو سہارا نہیں دے دے سکتا

جوہرآباد،خوشاب(نمائندہ دُنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکمرانوں کو ایوانِ اقتدار سے رخصت ہونا پڑے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہرآباد میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی تشہیر اور نمود و نمائش پر خرچ کئے ۔جس کی وجہ سے غربت اور مفلوک الحالی عوام کا مقدر بنی ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں