چند سالوں میں ملک کے کونے کونے میں ترقی نظر آئے گی ،جویریہ ظفر آہیر

چند سالوں میں ملک کے  کونے کونے میں ترقی نظر  آئے گی ،جویریہ ظفر آہیر

قومی اسمبلی کی رکن محترمہ جویریہ ظفر آہیر نے کہا ہے کہ اگلے چند سالوں میں ملک کے کونے کونے میں ترقی نظر آئے گی اور پاکستان کے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) حکومت ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن اور بدعنوانی کے باعث پیدا ہونے والے معاشی و اقتصادی بحرانوں پر قابو پانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہے ،جوہرآباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گذشتہ تیس برسوں میں ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے حکمرانوں نے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا اور اپنی تجوریاں بھرتے رہے ۔ جس کے نتیجہ میں نہ صرف ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی بلکہ پاکستان میں ترقیاتی عمل بھی رکا رہا اور عوام زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترسنے لگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں