نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- امریکامیں مہنگائی کارجحان توقع سےزیادہ دیرجاری رہ سکتاہے،امریکی فیڈرل ریزرو
  • بریکنگ :- کوروناکےبعدسپلائی چین تاحال متاثرہے،سربراہ امریکی فیڈرل ریزرو
  • بریکنگ :- امریکی کمپنیوں کونئی ملازمتیں دینےمیں مشکلات کاسامناہے،جیرم پاؤل
Coronavirus Updates

ن لیگ حکمرانوں کو ملکی مفادات سے نہیں کھیلنے دیگی،معظم شیر کلو

ن لیگ حکمرانوں کو ملکی مفادات  سے نہیں کھیلنے دیگی،معظم شیر کلو

دنیا اخبار

پنجاب اسمبلی کے رکن بیرسٹر معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کے باعث نہ صرف عوام کو مایوس کیا بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پاکستانی وقار کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کی۔ مسلم لیگ ن انھیں ملک کے مفادات سے مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے انھوں نے اپنے تین سالہ دورِ اقتدار میں اتنے یو ٹرن لئے کہ ان کی ہر بات مشکوک نظر آتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں اور ناکامیوں کی پردہ پوشی کیلئے عوام کو سبز باغ دکھائے اور انھیں خوش فہمی میں مبتلا کر کے مسلسل دھوکہ دیتے رہے ۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور انتقامی سیاست کے باعث تحریک انصاف کا سیاسی مستقل تاریک ہو چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں